حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ منہاج الحسین لاہور کے پرنسپل،اسلامی نظریاتی کونسل،متحدہ علماء بورڈ،قرآن بورڈ اور روئت ہلال کمیٹی کے رکن علامہ محمد حسین اکبر نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ مندرجہ بالا اداروں میں تشیع کی نمائندگی کا بوجھ آپ کے کاندھوں پر ہے۔اور خداوند متعال آپ کو یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی مدد فرمائے۔
دوسری جانب علامہ محمد حسین اکبر نے اس حوالے سے کی جانی والی اپنی کاوشوں کو بیان فرمایا۔اور تشیع کا صحیح موقف بیان کرنے کے حوالے سے اپنے کیے گئے اقدامات کو بھی بیان فرمایا،جس پر مرجع عالی قدر نے آپ کی توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر علامہ محمد حسین نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔